مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف اور دیگر غداروں کو کڑی سزا دی جائے:حاجی چوہدری محمد سردار
اولڈہم:پاکستان کی دھرتی کو جب بھی خطرات لاحق ہو اور سالمیت کو ٹھیس پہنچی تو ہمیشہ ملک کے اندر بسنے والوں نے غداری کا ثبوت دیا،اس کی تازہ ترین مثال سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہے جن کو جب سے عدالت عظمیٰ نے آئین و قانون کے تحت صادق و امین نہ ہونے کی بنا پر وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا ہے ملک کے تمام اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں حال ہی میں یہاں تک کہہ ڈالا کے بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں پاکستان ملوث تھا،ان کا یہ بیان پوری قوم اور دھرتی کی توہین ہے کہ ایک ایسا شخص جو پچھلے چھتیس سال سے کئی مرتبہ اعلیٰ عہدوں پر فائز رہا ایسی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا یہ ملک و قوم کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتا ہے ایسے شخص کو قانون کے مطابق سخت سزا دینی چاہئے وگرنہ اگر الطاف حسین غدار وطن ہے تو پھر میاں نواز شریف تو تین مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان کی باگ ڈور غدار کے ہاتھ میں رہی ہے نہ جانے کتنے قومی رازوں کو یہ شخص افشا کر چکا ہے،ان دکھ بھرے جذباتی خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے میاں نواز شریف کے بیان سے سخت رنجیدہ ہیں اور بحیثیت کشمیری یہ سوچنے پر بھی مجبور ہیںکہ نہ جانے اس شخص نے بھارتی سرکار سے مل کر کشمیری قوم کا اپنے دور اقتدار میں کیا سودا کیا ہو گا اس کے جو بھی حواری دفاع میں لگے ہوئے ہیں غدار وطن ہیں ہمارا سپریم کورٹ،سکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ اب بہت ہو چکا میاں نواز شریف اور دیگر غداروں کو قانون کے عین مطابق کڑی سزا دی جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر