مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف کا نا اہلی کے بعد ذہنی توازن خراب ہو چکا: چوہدری شہزاد،چوہدری محمد یاسر
مانچسٹر:پچھلے چھتیس برس سے پاکستان کی عوام پر حکمرانی کرنے اقتدار کے مزے لوٹنے اور وزارت عظمیٰ کی آڑ میں ملک میں لوٹ مار کر کے نا جائز ذرائع سے دولت کمانے والے اور پھر عالمی سطح پر اسی دولت سے اپنے کاروبار کو وسعت دینے والے میاں نواز شریف کو جب عدالت عظمیٰ نے تا حیات نا اہل قرار دے دیا حواس باختہ ہو کر مادر وطن کے اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اب ایک قدم آگے بڑھ کر یہ کہہ ڈالا کے انڈیا کے شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملہ میں پاکستان کا ہاتھ تھا پاکستان سے غداری ہے ایسا شخص جو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر تین مرتبہ فائز رہا ملک کی تمام دفاعی اور دیگر پالیسیوں کو صیغہ راز میں رکھنے کا امین ہوتا ہے لیکن اس پاگل شخص کا ذہنی توازن اتنا خراب ہو چکا ہے اب اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے میں دیر نہیں لگنی چاہئے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد اور چوہدری محمد یاسر نے مشترکہ طور پر میاں نواز شریف کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے کہ ایسا غیر سنجیدہ اور سیاسی طور پر نا پختہ اور مادر وطن کی سکیورٹی کیلئے شدید ترین خطرہ رکھنے والا شخص عوام کی نمائندگی کرتا رہا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو عدالت عظمیٰ از خود نوٹس لیکر اس بارے وضاحت مانگے اور اس کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جو میاں نواز شریف کی ذہنی صحت کا جائزہ لیں اگر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں تو علاج معالجہ کرایا جائے وگرنہ یہ شخص پاکستان کی سلامتی کو مزید خطرات سے دو چار کر سکتا ہے اور کشمیری قوم کے جذبات کو مزید ٹھیس پہنچا سکتا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر