مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چیرئٹیز کے اچھے کاموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے
لندن۔یو کے آئی ایم کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہر لمحہ اس بات کا خیال رکھا ہے کی دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کوتاہی سرزد نہ ہو جائے کیونکہ ایک دن ہم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے جب ہر ایک کے پاس اپنے اپنے اعمال ہوں گے۔اس لئے زندگی میں احتساب بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار یوکے اسلامک مشن کے صدر ڈاکٹر زاہد پرویز نے برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا تواترسے کمیونٹی پروگراموں شرکت کرے خاص طور پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چیرئٹیز کے اچھے کاموں کو اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہوتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے ہال میں موجود تمام میڈیا ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ یوکے آئی ایم کے انسانیت دوست کاموں کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں کو عالمی حالات پر بھی گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی استعمار ایک طرف تو اسلامی ممالک میں جمہوریت کا راپ الاپتا ہے اور دوسری طرف مصر کی نمائندہ حکومت کو گرانے اور وہاں کے حالات خراب کرنے میں پیش پیش ہے۔ڈاکٹر زاہد نے کہا الجیریا اور فلسطین کے بعد اب مصر میں منتخب حکومتوں کو گرا کر امریکہ اور معرب نے واضع کر دیا ہے کہ انہیں صرف اپنی جی حضوری کرنے والے لوگ ہی پسند ہیں۔اس صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہو کر آج ہی لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر فیاض غفور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بعد دنیا میں اگر کہیں پاکستانی میڈیا متحرک ہے تو وہ برطانیہ ہے جہاں تمام اہم پاکستان چینلزاور اخبارات کے دفاتر اور نمائندے موجود ہیں۔پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کو اپنے لوگوں کے اچھے کاموں سے آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے یوکے اسلامک مشن کے دنیا بھر میں ہونے والے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہاچھا کام کرنے والوں کی تشہیر کے لئے ہم ہر جگہ اور ہر وقت موجود ہیں۔معروف مذہبی سکالر انیق احمد نے بھی یوکے اسلامک مشن کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں ایسی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی فخر ہے۔انچارج ریلیف یوکے اسلامک مشن سید شوکت علی نے آخر میں میڈیا کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔