مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کونسل آف مساجد کی جانب سے جان کرسلی اور انکی ٹیم کا راچڈیل پہنچنے پر شاندار استقبال
راچڈیل:مانچسٹر کی سینئر آفیسرCoronerرائے ناگہانی تفتیشی امواتNHS جان کرسلی اور انکی ٹیم کا راچڈیل پہنچنے پر راچڈیل کونسل آف مساجد نے شاندار استقبال کیا اور عشائیہ دیا۔ چیئرمین راچڈیل کونسل آف مساجد طاہر محمود کی خصوصی دعوت پر مانچسٹر کی سینئر آفیسر Coronerبرائے تفتیشی اموات جان کرسلی ،ایریا کورونر مسز لیسہ ھاشمی،سٹاف ممبر شہزاد ملک کی کیسل مئیر کمیونٹی سینٹر راچڈیل پہنچنے پر راچڈیل کونسل آف مساجد کے چیئرمین طاہر محمود،سیکرٹری جنرل حافظ عبد المالک،جوائنٹ سیکرٹری ظہیر احسان و دیگر ممبران آف راچڈیل کونسل آف مساجد اور کیمونٹی لیڈران نے شاندار استقبال کیا۔مقامی مسلم کیمونٹیز کو موت لاحق ہو جانے پر ھسپتال سے جلد ڈیتھ باڈی حاصل کرنے میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔راچڈیلین مسلم کمیونٹی نے درپیش مسائل سے آفیسرز کو آگاہ کیا اور ان مسائلِ کا فوری حل کرنے کی درخواست کی۔جس پر سینئر آفیسر جان کرسلی ایریا افیسر مسز لیسہ ھاشمی نے راچڈیلین کمیونیٹیز لیڈران و راچڈیل کونسل آف مساجد کے ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔یہ میٹنگ دو گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔اس میٹنگ میں راچڈیل کونسل آف مساجد کے چیئرمین طاہر محمود،سیکرٹری جنرل حافظ عبدالمالک،جوائنٹ سیکرٹری ظہیر احسان،ضمیر احمد، مولانا و قاری عبد الروف ،محمد عمران،شوکت علی،غالب حسین، مولانا محمد عرفان چشتی،خالد چوہدری،محمد امجد،احسان الحق،کونسلر سلطان علی،کونسلر علی احمد، و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سینئر آفیسر کورونر جان کرسلی نے دوران بریفنگ بتایا کہ ہماری حتیٰ الامکان کوشش ہوتی ہے کہ ہم لواحقین کو جلد از جلد باڈی واپس کریں لیکن ہم قانونی تقاضے پورے کیے بغیر و کاغذات مکمل کیے بغیر باڈی نہ واپس کر سکتے ہیں بلکہ یہ ممکن ھی نہیں ھو سکتا۔ کہ بغیر موت کی تفتیش کیے یا پوسٹمارٹم کیے بغیر اور قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر ھم باڈی لواحقین کے حوالے کر دیں۔مرنے والے کو مرنے سے پہلے کون سی دوا کا استعمال کرتا رہا اور جب مرا تو کیسے مرا اور کہاں؟پھر گھر میں موت واقع ہوئی،ایکسیڈنٹ ہوا،پہلے سے بیماری میں تھا یا موت اچانک واقع ہوئی۔ان سب وجوہات کو جاننے میں وقت درکار ھوتا ھے۔یہ بہت بڑی ذمہ داری کا کام ھے۔اور پھر پولیس کی مدد درکار ہوتی یے۔بعض اوقات ایکسڈنٹ اموات میں اور ادارے بھی شامل تفتیش کرنے پڑتے ہیں جن کے بغیر ہم باڈی ریلیز نہیں کر سکتے۔اس کام میں ہمیں آپ سب کی مدد بھی درکار ہوتی ھے۔ہمیں آپکی طرف سے جو مشکل پیش آتی ہے وہ ہر منٹ بعد فون کال یے۔ہم یا تو آپکی فون کالز کا جواب دے سکتے ھیں یا پھر اپنا کام جلد نمٹانے کے بعد باڈی آپکے حوالے کر سکتے ہیں تاکہ آپ وقت پر تدفین کا بندوبست کر سکیں۔ہر منٹ میں فون کالز کا آنا ہمارے لیے اور ہمارے کام میں مشکلات پیدا کرنا ھے۔مرنے والے کے لواحقین کے علاؤہ انکا ھمسایہ،اس کے دوست،پولیٹیکل ورکرز و لیڈرز اور نہ جانے کہاں کہاں سے ایک ہی باڈی کو جلد حاصل کرنے کے لیے کالیں کرتے ہیں۔لہذا آپ صرف کسی ایک زمہ دار آدمی کو کہہ دیں وہ کال کر کے مرنے والے کا مکمل نام اور ایڈریس بتا دیا کرے۔اور میں زمہ داری سے کہتی ہوں ہم اپنا کام مکمل کرنے کے فوراً بعد میں باڈی حاصل کرنے کیلئے اپکو اطلاع کر دیں گے۔میں اور میرا سٹاف کل 16 افراد پر مشتمل ہیں۔جو کہ پورے مانچسٹر میں اس وقت کام کر رہے ہیں۔ہم 100 فیصدی پہلے بھی زمہ داری و دیانتداری سے کام کرتے تھے اور اب بھی اپکو یقین دلاتی ھوں کہ ہم پورے مانچسٹر کی کیمونٹیز کے لیے پوری ذمہ داری کیساتھ کام کر رہے ہیں۔اپ کا تعاون ہمیں درکار ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے۔راچڈیل آف مساجد کے ممبران و کیمونٹی لیڈران نے کورونر آفیسرز سے کئی سوالات بھی کیے ان سوالات کا آفیسرز نے تفصیلی جوابات بھی دیے۔ کورونر آفیسرز نے سینٹرل دارہ مسجد کا وزٹ بھی کیا جو کہ کیسل مئیر کمیونٹی سینٹر کیساتھ ھے۔اخر میں چیئرمین راچڈیل کونسل آف مساجد طاہر محمود نے سینئیر آفیسر کورونر مانچسٹر میڈم جان کرسلی،ایریا کورونر آفیسر مسز لیسہ ھاشمی،سٹاف ممبر شہزاد ملک کا تمام ممبران راچڈیل کونسل آف مساجد کیطرف سے اور راچڈیل کی کمیونٹی کیطرف سے راچڈیل میں تشریف لا کر ہمارے مسائل سننے پر اور ہمیں تفصیلاً بریفننگ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اور لذیذ کھانوں سے مہمانان گرامی کی خاطر تواضع بھی کی گئ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر