مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دینگے: سابق وزیرِاعظم نواز شریف
ملتان: سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو میں ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا۔ کرایہ میں دوں گا عمران خان آ کر ملتان کا خیبر پختونخوا سے موازنہ کریں۔ملتان میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں آپ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہم ملکی ترقی کیلئے آگے بڑھیں گے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ انتخابات میں گھر گھر پہنچائیں گے۔سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کا کیس تو دور کی بات الزام بھی نہیں ہے۔ عمران خان خود کہتے ہیں کہ نواز شریف کو نااہل کرنیوالا فیصلہ کمزور ہے۔ کیا آپ کو یہ وجہ معقول لگتی ہے کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا جائے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ملتان آ کر میرا دل تازہ ہو گیا ہے۔ ملتان آج ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہو رہا ہے۔ ملتان میں بہترین ہوائی اڈہ، بہترین میٹرو اور بہترین تعلیم کا معیار ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آ کر ملتان کا خیبر پختونخوا سے موازنہ کریں، کرایہ میں دوں گا۔ ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو میں ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا۔