مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکا ایران کشیدگی، بھارت کی چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ بھی زد میں
لاہور: بھارت کا چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی پابندیوں سے ایران میں چاہ بہار منصوبہ رک سکتاہے۔بھارت کا وسطی ایشیا کی تجارتی منڈیوں تک رسائی کا خواب اب حقیقت میں بدلتا نظر نہیں آ رہا۔ امریکا اور ایران میں کشیدگی کی زد میں بھارت کی چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ بھی آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں چاہ بہارمنصوبہ رک سکتا ہے۔ نئی دہلی نے پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے اسٹریٹیجک طور پر انتہائی اہم اس بندرگاہ پر پانچ سو ملین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ صورتحال پر بھارت زیادہ پریشان نہیں، لیکن دلی منصوبے پر امریکی پابندیاں واضح ہونے کا انتظار کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایران سے دو ہزار پندرہ میں کئے گئے جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ایران پھرسے پابندیوں کی زد میں آجائےگا۔