مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کیسل مئیر سنٹر میں نفرت انگیز جرائم بارے آگاہی دینے کے لیے سیمینار کا انعقاد
راچڈیل :راچڈیل کیسل مئیر سنٹر میں نفرت انگیز جرائم بارے آگاہی دینے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکا بنیادی مقصد لوگوں کو آگاہی دینا تھی کہ رنگ ونسل ،مذہب، معذوری ، گھریلو تشدد و دیگر نفعرت انگیز جرائم کا کیسے روک تھام ممکن ہے اور اسکا بحثیت کمیونٹی اور انفرادی طور پر کیسے اثر پڑتا ہے۔اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بےشمار نفعرت انگیز جرائم کو رپورٹ نہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے اور لوگوں کو آگاہی دی گئی کہ ایسے جرائم کو رپورٹ کرنے کے لیے مدد موجود ہے ۔ سیمنار میں عبادت گاہوں ۔کمیونٹی سنٹرز اور مقامی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے رپورٹ سنٹر قائم کریں۔راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر این ڈکورتھ کا کہنا تھا اس سیمنار سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اسی لیے یہاں کیسل مئیر ہیٹ کرائم سنٹر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔چئیرمین نیبرہوڈ گروپ اینڈریو ٹیلر کا کہنا تھا کہکیسل مئیر کمیونٹی سنٹر میں نفعرت انگیز جرائم کو رپورٹ کرنے بارے سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کونسلر محمد سلطان کا کہنا تھا کہ نفعرتز جرائم کا تعلق چاہے مذہب ،معذوری،رنگ ونسل ،گھریلو تشدد یا کسی اور شکل میں ہو معاشرے میں اسکی کوئ جگہ نہیں۔سیمنار کے آرگنائزر چوہدری غلام رسول شہزاد کا کہنا تھا کہ بغض و نفعرت عدم برداشت کا خاتمہ کرنا ہے اور نفعرت کے خاتمہ کے لیے تمام مذاہب کے افراد متحد ہیں ۔ راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر اور محمد زمان کی خصوصی شرکت۔سیمنار کا انعقاد غلام رسول شہزاد او۔بی ای نے کیا۔کونسلرز جیمز اینلی،محمد سلطان ،شفیق الزمان اور اینڈریو ٹیلر کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر