مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایشین بزنس لیڈر اور مئیر آف اولڈہم چیریٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد
اولڈہم:اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایشین بزنس لیڈر اور مئیر آف اولڈہم کی کی چیرٹی اپیل میں مختلف کمیونیٹیز کے افراد کی بھرپور شرکت، پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی معاشرے میں تجارت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر مئیر کونسلر شاداب قمر کا کہنا تھا کہ چیرٹی اپیل میں تمام مکتبہ فکر کے افراد نے دل کھول کر عطیات دیےہیں اور میں نے جب سے مئیر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کیا ہے ۔نوجوان کاروباری شخصیت یاسر زاہد کا کہنا تھا کہ مختلف قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں اور کمیونٹی کے لیے مختلف آرگنائزیشن کی سرگرمیوں کو دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کیسے کمیونٹی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا اس تقریب میں تمام کمیونٹیز نے شرکت کر کے مثالی بنا دیاسیاسی و سماجی شخصیت چوہدری الطاف شاہد سدھو کا کہنا تھا کہ اس چیریٹی ایونٹ میں مختلف کاروباری شخصیات شریک ہیں مئیر کی چیریٹی اور ایشین لیڈر بزنس ایوارڈ کی تقریب کا حصہ بننے کے لیے آیا ہوں۔ تقریب میں کاروباری شخصیات حاجی زاہد اختر، چوہدری راحت حسین کے علاوہ تمام کمیونٹیز کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر