مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ عالمی سطح پر مظلوموں کیلئے خلوص نیت سے کام کر رہا ہے:لارڈ نذیر احمد
مانچسٹر:المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ عالمی سطح پر مظلوم،دکھی اور ضرورت مند انسانیت کیلئے عملی طور پر شفافیت اور خلوص نیت سے کام کر رہا ہے،سیریا اور برما کے روہنگیا مسلمانوں پر جس طرح انسانیت سوز مظالم ڈھا کر انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا،اس مشکل ترین گھڑی میں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے بے یار و مددگار لوگوں کی مدد کی ہے اور مسلسل مصروف عمل ہیں ،میں خود وہاں گیا ہوں اپنی آنکھوں سے مظلوم لوگوں کا حال دیکھا ہے،المصطفےٰ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار لارڈ نذیر احمد نے المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیریٹی ڈنر کے موقع پر مانچسٹر کے مقامی ہال میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کامزید کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی صدقات وخیرات دینے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ایسے میں انہیں مکمل یقین و اعتماد کے ساتھ اس ٹرسٹ کو مالی امداد کرنی چاہئے کیونکہ آپ کی دی ہوئی رقم صحیح جگہوں پر خرچ ہو رہی ہے ٹرسٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،کیونکہ جس محنت و لگن اور سخت تک و دو کے ساتھ یہ کام کر رہے ہیں باعث فخر اور مشعل راہ ہے ،ہم سب کا بحیثیت کمیونٹی یہ فرض ہے کہ اسی جوش و جذبے کے تحت دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں تاکہ المصطفےٰ ٹرسٹ کے تمام منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے،المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بصارت سے محروم افراد کیلئے مفت آپریشن کیا جاتا ہے اور اب تک 75000سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں ہمارا سب سے اہم مرکز دیہات ہے تاکہ غریب افراد کا علاج معالجہ ہو سکے یہی ہمارا نصب العین ہے،علامہ مولانا شاہجہان مدنی کا کہنا تھا اسلام واضح طور پر بتاتا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کرو اور رب کریم کے دیئے مال سے غریبوں پر خرچ کرنا اجر عظیم ہے ہمیں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے کیونکہ انکا کام ہم سب کے سامنے ایک کھلی کتاب ہے،پاکستان کے نوجوان آل رائونڈر کرکٹر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر رہنے والوں کا مادر وطن کے ساتھ رشتہ انتہائی گہرا ہے آپ لوگوں کے عطیات سے غربا کا علاج ہوتا ہے جو لائق تحسین ہے ہمیں آپ پر فخر ہے،تلاوت کلام پاک کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ہوا،چیریٹی ڈنر میں معروف فٹ بالر بولن نے فٹ بال اور ٹینس بال کے ذریعے کرتب دکھائے،سیاسی،سماجی،کمیونٹی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر