مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میرے خلاف فیصلے کو اسمبلی میں بھاری اکثریت سے آ کر بدلنا ہو گا، نواز شریف
مانسہرہ: سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف چند ججوں کے فیصلے کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، ہمیں اس فیصلے کو اسمبلی میں بھاری اکثریت سے آ کر بدلنا ہو گا۔میاں نواز شریف کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ میرے خلاف آنے والے فیصلے کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، مجھے تو چند ججوں نے فارغ کر دیا۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چور دروازے سے مجھے نااہل کروایا گیا۔ فیصلے کو بدلنے کا ایک راستہ ہے، وہ یہ کہ ہمیں اس فیصلے کو اسمبلی میں لے جا کر بدلنا ہو گا، فیصلے کو بدلنے کے لیے عوام مجھے ووٹ دیں کیونکہ اس فیصلے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔سابق وزیرِاعظم نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کی قسمت میں دھرنے دینا ہے، انھیں قوم رد کرچکی ہے۔ میں مانسہرہ کے بھائیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ووٹ کی عزت ہوئی تو پرانا بوسیدہ خیبر پختونخوا کے بجائے نیا بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی وعدہ کیا پورا کیا۔ پاکستان سے بجلی کا بحران ختم کیا، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا۔ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے۔