مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کونسل کے الیکشن میں لیبر پارٹی 46 سیٹیں حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر
راچڈیل :راچڈیل کونسل کے الیکشن کا رزلٹ اور لیبر پارٹی کی فتح۔ راچڈیل سے لیبر پارٹی 46 سیٹیں حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر،ٹوری پارٹی 10 سیٹیں لیکر دوسرے نمبر پر،لیبرل پارٹی 3 سیٹیں لیکر تیسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 سیٹ آزاد اُمیدوار جیت کر کامیاب ہوئے۔ راچڈیل سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کی امیدوار لیڈی کونسلر ثمینہ ظہیر جنہوں نے2402 ووٹ حاصل کیے۔جیتنے والے کشمیری و پاکستانی کونسلرز، کونسلر عدالت علی،کونسلر عاصم رشید،کونسلر سلطان علی،کونسلر ثمینہ ظہیر،کونسلر رانا فیصل ہیں۔ راچڈیل کونسل میں کل ایشین کونسلرز کی تعداد 11 ہے جن میں 10 کشمیری و پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی نژاد برٹش ھے۔راچڈیل کونسل کے کل 60 کونسلرز ہیں۔لیکن 11 ایشین کونسلرز میں سے 4 کونسلرز اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔کونسلر محمد زمان لارڈ مئیر کا 15 مئی 2018ء کو حلف اٹھانے والے ہیں.جو ابھی ڈپٹی لیڈر اف کونسل ہیں۔اور کونسلر عدالت علی ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل جو پہلے کشمیری و پاکستانی کو یہ اعزاز حاصل ہے۔اس کے علاؤہ ممبر پارلیمنٹ راچڈیل آفس کے ہیڈ آفیسر بھی کشمیری کونسلر پروفیسر افتخاراحمد کے پاس عہدہ ہے۔اسی طرح پاکستانی کونسلر عاصم رشید گریٹر مانچسٹر کے کونسلرز یونین کے چئیرمین ہیں۔ان سب کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔یہ اعزاز انکے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ایشین کیمونٹیز کے لیے ہے۔ لیبر پارٹی کی 46 سیٹوں میں سے صرف 11 سیٹیں ایشین لیڈران کے نام ہیں اور یہ کونسل کے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر