مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جھانوی کپور نے ایوارڈ شو میں سری دیوی کی ساڑھی پہن کر شرکت کی
بھارت: جھانوی کپور نے بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو میں اپنی ماں سری دیوی کی یاد تازہ کرنے کے لیے ساڑھی پہن کر شرکت کی، تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے جھانوی کپور کے اس اقدام کو خوب سراہا۔بھارت میں بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوراڈ شو کا میلہ سجا جس میں جھانوی کپور نے اپنی بہن خوشی کپور اور والد بونی کپور کے ہمراہ اپنی ماں سری دیوی کا ایوارڈ وصول کیا۔ بھارت کے 65ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں ججز نے سری دیوی کو فلم موم میں بہترین اداکاری کی وجہ سے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔چند ماہ قبل انتقال پانے والی سری دیوی کا ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کیا۔ اس موقع پر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی ماں کی یاد تازہ کرنے اور اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ساڑھی زیب تن کی۔ جھانوی کپور سلک کی ساڑھی میں خوبصورت نظر آرہیں تھی اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ یہ ساڑھی ان کی ماں سری دیوی کی ہے اور انہوں نے ایوراڈ وصول کرنے کے لیے خصوصی طور پر اسے زیب تن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ساڑھی کو پہن کر فخر محسوس کر رہی ہیں اور اپنی ماں سری دیوی کو بھی بہت یاد کر رہی ہیں۔