مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خالد چوہدری کی سابق برٹش و یورپین چیمپئین آف کک باکسنگ جیسن کرٹس سے ملاقات
مانچسٹر : خالد چوہدری کی تین مرتبہ برطانیہ کے کک باکسر چیمپئن اور ایک مرتبہ یورپین کیک باکسر چیمپئن رہنے والے مسٹر جیسن کرٹس سے انکے آبائی شہر بلیک برن ککورو باکسنگ کلب میں ملاقات ہوئی خالد چوہدری نہ صرف ایک سینئر صحافی ہیں بلکہ ایک ملنسار،خوش اخلاق شخصیت کے حامل کامیاب کاروباری ، سیاسی وسماجی رہنما بھی ہیں خالد چوہدری سیالکوٹ پاکستان کی سپال ایمپیکس اسپورٹس فیکٹری جو میانی ڈسکہ روڈ سیالکوٹ پر واقع ہے اس کے یورپین بزنس پارٹنر بھی ہیں یہ کئی سالوں سے سیالکوٹ پاکستان کی بنی ہوئی اسپورٹس مصنوعات کو برطانیہ اور یورپین ممالک میں امپورٹ کرتے ہیں برطانیہ اور یورپ کے باکسنگ کلب، فٹبال کلب،جوڈو کراٹے کلب،انکی فیکٹری میں بنی ہوئی مصنوعات کو استعمال کرتے ہیں خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی اسپورٹس مصنوعات و سرجیکل اور چمڑے کی بنی ہوئی اشیاء کا بہترین معیار دنیا میں صف اول کی حیثیت رکھتا ہے جس پر مجھے اور ہم تمام پاکستانیوں کو سیالکوٹ کی انڈسٹریز پر انکی اعلٰی و معیاری مصنوعات ایکسپورٹ کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر بہت ناز ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر