مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
NHS کے زیر انتظام یوکے اسلامک مشن کی خضرا مسجد میں خون کے عطیات دینے کی مہم
مانچسٹر: یوکے اسلامک مشن کی خضرا مسجد و کیمونٹی سنٹر مانچسٹر میںNHS کے زیر انتظام خون کا عطیہ دینے کی مہم میں بدھ 2 مئی کو خضرا مسجد یو کے اسلامک مشن و کیمونٹی سنٹر مانچسٹر میں این۔ ایچ ۔ایس کے زیر انتظام خون کے عطیہ کی مہم کا آغاز دوپہر سے شروع ہو جو شام گئے تک جاری رہا۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ دس کروڑ سے زائد افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ کرنے سے انسان تندرست اور بیشمار بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔خون کا عطیہ دینے سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔خون کی روانی میں بہتری آتی ہے۔دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اور کیلوریز جسم سے زائل ہوتی ہیں۔خون کا عطیہ دینے سے قبل وافر مقدار میں پانی پینا از حد ضروری ہے۔خون دینے سے پہلے مناسب ناشتہ لازمی کیجیے تاکہ آپ کے خون میں شوگر کا تناسب برقرار رہے۔ہر انسان کے بدن میں تین بوتل اضافی خون کا ذخیرہ ہوتا ھے۔ہر تندرست فرد ہر تیسرے مہینے خون کی ایک بوتل دے سکتا ہے۔یو کے اسلامک مشن کے کئی سنئیر عہدے داروں کے علاؤہ علاقہ بھر سے آئے ہوئے افراد نے خون کا عطیہ دیا۔یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،سنئیر نائب صدر میاں عبد الحق،نائب صدر ضیا الحق،نارتھ زون کے صدر افضال ملک و مرکزی رہنماؤں نے تمام عطیہ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور انکے اس نیک و خیر کے جذبے کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر