مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
راچڈیل:مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر ایک روحانی محفل کا انعقاد کونسلر شکیل احمد و منتظمین مسجد دارالمنور نے کیا۔ آغاز محفل اللہ کے با برکت کلام سے ہوا۔مسجد دارالمنور کے امام و خطیب اعظم مولانا حافظ محمد مسعود اور مولانا حافظ محمد طاہر نے اللہ رب العزت کی شان کریم اور اپنے بندوں سے پیار ومحبت کے واقعات اور شبِ برات پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرماتے ہوئے کہا۔کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔اس کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر اپنی بخشش کروا سکتے ہیں۔ اس کے نیک بندوں میں شامل ہو کر اپنی مغفرت کے طلبگار ہو سکتے ہیں۔اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔ آج ہمارے پاس وقت ہے۔یہ وہ رات ہے جس میں اللہ کی عبادت کے ذریعے ہم اس کو راضی کر سکتے ہیں۔ یوں تو توبہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں لیکن آج رات کو سنہری موقع ہے توبہ و استغفار کرنے کا۔اپنے گناہوں کی بخشش و مغفرت کا۔نوجوانوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو جوانی کی عبادت اور توبہ بہت پسند ہے لہذا آج کی رات اور اس وقت کو ھاتھ سے مت جانے دیں۔اپنے رب کو راضی کرکے دنیا و آخرت دونوں سنوار لو۔شائد پھر کبھی یہ لمحے نصیب نہ ہوں۔اس مہینے اور اس رات کی فضیلت سے استفادہ حاصل کریں جس کے بارے میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔ برطانیہ بھر کی مساجد میں مختلف اوقات میں بعد نماز ظہر سے لیکر صبح طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر و اذکار جاری رہےگا۔مسجد دارالمنور میں بچوں و مردوں کی کثیر تعداد نے روحانی محفل میں شرکت فرمائی ۔جن میں کونسلر شکیل احمد کے علاؤہ ماسٹر محمد اسحاق،صغیر احمد،خالد چوہدری،عمران خان،محمد ایوب،محمد عجائب،چوھدری یاسین،بشارت علی و دیگر نے شرکت فرمائی۔ آخر میں مولانا حافظ محمد مسعود نے تمام مسلم امہ کے لیے بالخصوص جموں وکشمیر،فلسطین،افغانستاں و دیگر مسلم ممالک کے مظلوم مسلمانوں کی عزت و آبرو و جان کی حفاظت کے لیے دعا کی گئی۔ تمام شرکاء محفل کو کونسلر شکیل احمد و منتظمین مسجد کی جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر