مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بلال مسجد کلارکزفیلڈ کا اولڈہم کے مئیر کونسلر شاداب قمر کومئیر چیرٹی کیلئے 700£ کا چیک پیش
اولڈہم :لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دکھی انسانیت کے کام آئے ہمارا مذہب اسلام ہمیں دوسروں کو فائدہ دینے اور غم و خوشی میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے۔برطانیہ بھر میں پاکستانی و کشمیری نژاد سیاست کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ رفاہ عامہ کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اولڈہم کے مئیر کونسلر شاداب قمر کو بلال مسجد کلارکز فیلڈ اولڈہم کی انتظامیہ نے صدر حاجی الطاف کی قیادت میں مئیر چیرٹی کے لیے 700£ کا چیک دیا ،اولڈہم کے مئیر کونسلر شاداب قمر بحثیت مئیر میگی اور غزالی ٹرسٹ کے لیے چندہ جمع کیا ۔اولڈہم کی تاریخ میں پہلی بار کسی مئیر نے مسلم چیرٹی کے لیے چندہ جمع کیا۔اس موقع پر مئیر کونسلر شاداب قمر کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں خیرات کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے اور مدد کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اولڈہم کی تاریخ میں پہلی بار کسی مئیر نے مسلم چیریٹی کے لیے چندہ جمع کیا میں نے بحثیت مئیر میگی اور غزالی ٹرسٹ کے لیے چندہ مہم چلائی جس پر مجھے فخر ہے۔غزالی ٹرسٹ مقامی کمیونٹی کے امن و خوشحالی کے لئیے کام کر رہا ہے۔ بلال مسجد کے امام مولانا طاہر بغدادی کا کہنا تھا کہا انتظامیہ،نمازیوں طلبا نے ملکر مئیر کی منتخب کردہ چیرٹی کے لیے چندہ جمع کیا گیا۔ اس نیک مقصد کے موقع پر سیاسی سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری محمد اقبال کے علاوہ مسجد ہذا کے نمازی اور کمیٹی ممبرانِ بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر