مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی جلسہ نے ثابت کیا عوا م روایتی سیاست سے اکتا چکے ہیں:چوہدری یاسر، شہزاد چوہدری
مانچسٹر:مینار پاکستان کے سائے تلے تحریک انصاف نے تاریخی جلسہ کر کے ثابت کر دیا کہ اب عوام کے اندر سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ روایتی سیاست سے اکتا چکے ہیں جنہوں نے مختلف جمہوری ادوار میں غیور و غریب عوام کو دھوکہ و فریب دینے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے آج پاکستانی معاشی کی زبوں حالی انہی نام نہاد لیڈران کی وجہ سے ہے جو محض اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ملک و قوم کی سالمیت اور بیرونی آقائوں کے اشاروں پر ناچتے رہے ہیں اور اب بھی اسی وہم و گمان میں ہیں کہ بیرونی آقائوں کے اشاروں پر ناچتے رہے ہیں اور اب بھی اسی وہم و گمان میں ہیں کہ بیرونی طاقتیں انہیں دوبارہ اقتدار میڈں لے آئیں گی لیکن اب انکے دن گنے جا چکے ہیں،مستقل ٹھکانہ جیل ہے،ہمارے قائد عمران خان نے گیارہ نکاتی ایجنڈہ دے کر پاکستان کے مستقبل کی بنیاد رکھ دی اور اپنی تقریر میں پاکستان کی تاریخ بیان کر کے پوری قوم کا ضمیر جھنجوڑ دیا،سیاسی مخالفین بھی حقائق تسلیم کئے بغیر نہ رہ سکے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنمائوں چوہدری محمد یاسر اور شہزاد چوہدری نے لاہور کے تاریخی جلسہ کے بعد میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین ذہنی طور پر سخت دبائو کاشکار ہیں اور حواس باختہ ہو چکے ہیں اتنے بڑے تاریخی جلسے کو دیکھ کر نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں ہم بیرون ممالک بسنے والے پنجاب کے وزیر رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف کی خواتین کے خلاف گندی زبان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے لیڈران سے درخواست کرتے ہیں کہ اس شخص کی زبان بندی کیلئے عدالت عظمیٰ سے رابطہ کیا جائے اور اسے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے تاریخ ساز جلسہ اور قائد عمران خان کی فکری سوچ و خطاب کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم جماعت کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر