مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی نے جتنی عوام کی خدمت کی اسکی برطانوی تاریخ میں مثال نہیں: میٹ روڈا ایم پی
ریڈنگ: پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر اور لیبر رہنما میاں سلیم نے آئیندہ لوکل انتخابات کے سلسلے میں لیبر پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کیلئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں انتخابی امیدواران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی میٹ روڈا ایم پی تھے۔ تقریب سے سابو میئر ریڈنگ گل نواز، محمد ایوب، وائس چیئرمین پاکستان کمیونٹی سنٹر چوہدری وسیم، ڈاکٹر اعجاز الٰہی، ایلڈر مین مشتاق لاشاری، ملک ارشد، راجہ اصغر خان، چوہدری احسن گورال، میاں شاہ جہان، راجہ وسیم و دیگر نے اظہار خیال کیا اور کہا جتنی ملک و قوم کی خدمت لیبر پارٹی نے کی ہے اسکی برطانوی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ کونسل لیڈر جو لولاک، ڈپٹی میئر ڈانسلن، سابقہ میئر مسٹر مکینزی سمیت لیبر پارٹی کے بیس سے زائد کونسلرز نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیبر پارٹی تین مئی کے انتخابات میں مکمل کامیابی حاصل کرکے عوام کی بہتر خدمت کرسکے گی۔مقامی افراد نے لیبر رہنمائوں کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ان رہنمائوں نے ان مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے میزبان میاں سلیم نے اس موقع پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔