مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد تجمل کا رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کے اعزاز میں عشائیہ
مانچسٹر:برطانیہ کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد تجمل کی جانب سے ستارہ قائد اعظم کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن و شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں جو لوگ یہاں دنیا بھر خاص طور پر ایشیائی سے ہجرت کر کے آئے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ برسوں میں کنزرویٹو پارٹی کی حکومت نے ہجرت کر کے آنے والے افراد کے اوپر سخت پابندیاں عائد کیں اور امیگریشن کے قوانین کو بھی اتنا سخت بنا دیا تاکہ لوگوں کو ویزہ لینے کے مرحلے میں ہی اتنی دشواری پیش آئے کہ وہ برطانیہ پہنچ ہی نہ سکیں اور جو لوگ پچھلے چالیس برس سے یہاں رہائش پذیر ہیں انہیں بھی برطانیہ بدر کیا گیا حالانکہ ان کی سخت محنت و لگن کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی اور ان لوگوں نے برطانیہ کو اپنا ملک سمجھا اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارنامے سر انجام دے رہے ہیں لیبر پارٹی حکومت میں آ کر دوستانہ امیگریشن پالیسی کو نافذ کرے گی،ڈاکٹر محمد اجمل،سعید عبداللہ اور ڈاکٹر بابر کا کہنا تھا کہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ پوری کمیونٹی کیلئے رول ماڈل ہیں نوجوانوں کو ان کی تقلید کرنی چاہئے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے اور اس کے بعد جس بھی پیشہ و شعبہ میں ملازمت یا پھر ذاتی کاروبار شروع کریں تو محنت و لگن،جستجو کو اپنا شعار بنائیں کامیابی قدم چومے گی،اس موقع پر ڈاکٹر شہریار بابر،چوہدری نصراللہ خان،چوہدری محمد اعجاز،ڈاکٹر زوبیہ بابر،ڈاکٹر نایاب خان،سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن،چوہدری سعید عبداللہ،چوہدری منظور احمد،سالیٹر شاہد محمود،ڈاکٹر بابر غفور،میاں محمد نعیم،ڈاکٹر شہباز احمد،بابر مغل،ولید اجمل و دیگر کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر