مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی کے کونسلرز راجہ تیمور ،شاہینہ ہارون کا لوکل کونسل انتخابات بارےمیٹنگ کا اہتمام
بری:برطانیہ میں 3مئ کو لوکل کونسل کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدواران کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو ووٹ ڈالنا چاہئے۔کنزرویٹو پارٹی کی موجودہ حکومت نے جہاں بھی لوکل سطح پر لیبر پارٹی برسر اقتدار ہے مالی کٹوتی کر کے عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔لیبر پارٹی کے بری ٹاؤن سے لوکل کونسل کے امیدواران کی حمایت میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی،جم فرتھ ،ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے شرکت کی جناح ہال میں اس میٹنگ کا انعقاد کونسلر و امیدوار تیمور طارق نے کیا اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا کہنا تھا 3مئ کو کمیونٹی کے لوگ لیبر پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ ڈال کر کامیاب کروائیں ۔لیبر پارٹی ہی مسلمان کمیونٹی اور متوسط طبقات کے لیے کام کرتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تب ہی ممکن ہے جب مرکز اور لوکل سطح پر لیبر پارٹی برسر اقتدار ہو۔ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کو لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ زیادہ تعداد میں اپنے لوگ کونسلرز منتخب ہوں اور وہ کمیونٹی کے مسائل حل کروا سکیں۔علامہ مولانا شاہجہان مدنی کا کہنا تھا ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ہمیشہ مسلمانوں اور اقلیتی کمیونٹی پر ہونے والے مظالم بارے آواز اٹھائی ہے ۔نوجوانوں کو سیاست میں آگے لانا چاہیے۔راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی پسند کے امیدواروں و جماعت کو ووٹ دیں ۔جتنے زیادہ کونسلرز منتخب ہوں گے وہ مسئلہ کشمیر کے لیے کام کر سکیں گے اور ہماری معاونت کریں گے۔اس موقع پر کونسلر شاہینہ ہارون ،عبدالحفیظ انجم و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔بری کونسل کی لیڈر ششی عمران رضوی سو لیسٹر، نائلہ شریف نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر