مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر جیسے ادھورے ایجنڈے کومکمل کروانا برطانیہ کا اخلاقی حق ہے: چوہدری مسعود خالد
مانچسٹر:بھارتی سرکار مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں پر جتنا مرضی ظلم و ستم کر لے وادی کشمیر کی غیور عوام نے تہیہ کر لیا ہے کہ اب آزادی لئے بغیر دم نہیں لیں گے بھارتی سکیورٹی اداروں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مائوں،بہنوں کی عصمت دری،نوجوانوں کو بینائی سے محروم کرنے کیلئے پیلٹ گنوں کا استعمال اور بے دردی سے شہید کیا ہے اور آئے روز سرحدی لکیر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے بے گناہ لوگوں کو شہید اور مال مویشیوں کا مالی نقصان کر رہا ہے لیکن عالمی طاقتیں سرد مہری کا شکار ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے شہری دفاع چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے گریٹر مانچسٹر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی جانب سے رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لندن میں دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے کیلئے آئے تھے،کشمیر ی قوم نے طاقتور احتجاجی مظاہرہ کر کے عالمی طاقتوں کو باور کروایا ہے کہ انہیں انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے اور دنیا اس بارے اپنا کردار ادا کرے برطانیہ کا سب سے زیادہ اخلاقی حق ہے کہ وہ اس ادھورے ایجنڈے کومکمل کرنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے،چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی تحصیل ڈڈیال چوہدری تجمل حسین کا کہنا تھا کہ عوام اب با شعور ہے اور انہیں ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد ندیر،مرکزی راہنما جوہدری جبار احمد،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برطانیہ محمد سلیم بٹ کو آرڈینیٹر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد شکیل کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کے بیانیے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،یاد رہے گریٹر مانچسٹر کیلئے چوہدری طارق محمود کو آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا صدر اور چوہدری کلیم الیاس کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت نے آزاد کشمیر کی حکومت کو ترقیاتی فنڈز دے کر اپنا فرض نبھایا ہے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں اور پارٹی لیڈران اور کارکنان نے جو ان پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر