مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی عدالت کا اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائداد ضبط کرنے کا حکم
لاہور: اداکارہ اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھارت سے خام ایفی ڈیرین کو کینیا منتقل کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں بولی وڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلرنی اور ان کے شوہر کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ 46 سالہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اور ڈرگ مافیا باس وکرم گوسوامی کے خلاف 2016 میں 2 ہزار کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اسی ڈرگ کیس میں ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر 14 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔کیس کے تفتیشی افسر بھارت شیلکے کے مطابق پولیس کے پاس اسی کیس میں پیسوں کی منتقلی سے متعلق ممتا کلکرنی اور بینک کے درمیان ہونے والی ای میل گفتگو کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق کینیا منتقل کی گئی ایفی ڈیرین کی مالیت 2 ہزار بھارتی کروڑ روپے تھی، جو غیر قانونی طور پر ممتا کلکرنی کے شوہر وکرم گوسوامی نے وصول کی۔ اسی کیس میں عدالت نے گزشتہ برس اداکارہ اور اس کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے، تاہم اب ان کی جائداد قرقی کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے اداکارہ کے ممبئی کے پوش علاقے میں موجود تین فلیٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا، جن کی مجموعی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ممتا کلکرنی نے ڈرگ مافیا وکرم گوسوامی سے 2013 میں شادی کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وکی گوسوامی کو 1997ء میں متحدہ عرب امارات میں منشیات کے کیس میں دبئی میں 25 برس کی قید ہوئی لیکن انھیں دوران قید اسلام قبول کرنے پر عرب امارات حکومت نے اس کی سزا میں کمی کر دی اور 15 نومبر 2012ء میں رہا کر دیا گیا۔ 52 سالہ وکی گوسوامی کے جیل کے دوران ان کی دوست ممتا کلکرنی کینیا میں ان کا ہوٹل کا کاروبار سنبھالتی تھیں لیکن وکی گوسوانی سے شادی کے بعد ممتا کلکرنی بھی 15 مئی 2013 ء کو مسلمان ہو گئی تھیں۔یاد رہے 1993ء میں اسٹارڈسٹ میگزین کے سرورق پر ممتا کلکرنی کی برہنہ تصویر چھپنے پر اداکارہ متنازع ہوگئی تھی۔ ممتا نے بالی ووڈ کی بہت کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’’عاشق آوارہ ‘‘، ’’وقت ہمارا ہے‘‘ ، ’’کرانتی ویر‘‘ ، ’’ کرن ارجن‘‘ ، ’’سب سے بڑا کھلاڑی‘‘ ، ’’بازی ‘‘ اور ’’چائنہ گیٹ ‘‘ شامل ہیں۔ ممتا کلکرنی نے 11 سال تک بالی ووڈ میں راج کرنے کے بعد شوبز دنیا چھوڑ دی تھی۔