مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا دین اسلام سے لگائو قابل رشک ہے: پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
مانچسٹر:ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر طریقت رہبر شریعت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی جو یورپ کے دورہ پر تھے اب برطانیہ پہنچ گئے ہیں اس موقع پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں دو ماہ قیام کریں گے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا دین اسلام سے لگائو قابل رشک ہے نوجوان نسل کا مذہب کا جانب رجحان اور اسلام کی تبلیغ کو پھیلانے میں نمایاں کردار ہے اس کی بنیادی وجہ والدین کا اپنی اولاد کو دینی تعلیمات اور اس کی اقدار سے آگاہی دینا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے قیام کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر خدمت ہوں گے اور لوگوں کے روحانی مسائل کے حل کو ممکن بنانے کیلئے کلام الٰہی کے عین مطابق دعا بھی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے با برکت ماہ کے دوران نجی ٹیلی ویژن پر چیریٹی پروگراموں میں حصہ لے کر ادارہ نور السلام بارے آگاہی دیں گے اور وہاں جاری تمام منصوبہ جات اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے پروگراموں بارے بیان کریں گے اس سلسلے میں اہل اسلام سے چندہ دینے کی اپیل بھی کی جائے گی،برطانیہ آمد پر خلیفہ ندیم ارشاد،حاجی عبدالقیوم،حاجی محمد اشفاق وارثی،لعل حسین،مطلوب چوہدری و دیگر نے خوش آمدید کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی خوش قسمتی ہے کہ ایک مرتبہ پھر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی صحبت کی با برکت سعادت حاصل ہوگی اور روحانی و مذہبی طور پر کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر