مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ: پہلے ایشیائی نابینا جج ڈاکٹر فیاض افضل کو دی مسلم نیوز ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا
مانچسٹر:برطانیہ میں پہلے ایشیائی نابینا جج ڈاکٹر فیاض افضل کو دی مسلم نیوز ایکسیلنس ایوارڈ برائے سال2018دیا گیا اس خصوصی ایوارڈ کو ایمان و عمل کا نام دیا گیا ہے تمام پینل ممبران کا متفقہ فیصلہ تھا کہ ان کو خصوصی کیٹیگری میں ایوارڈ دینے کی بجائے،ایمان و عمل سپیشل ایوارڈ دیا جائے کیونکہ جس لگن و محنت سے ڈاکٹر فیاض افضل نے بینائی سے محروم ہونے کے باوجود جو مقام پایا ہے وہ قابل رشک ہے ہمیں ہر اس شخص کی بھرپور مدد کرنی چاہئے جو معذوری کو بالائے طاق رکھ کر محنت و لگن سے معاشرے میں نمایاں کارنامہ سر انجام دیتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معذور افراد کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے اور معذوروں کو اہلیت و قابلیت کو پس پشت ڈال کر انہیں ملازمت نہیں دی جاتی،پاکستان کے تمام شعبہ جات کو اس بارے سوچنا ہو گا اور معذور افراد کو معاشرے میں مقام دینا ہو گا،خوشی اور فخر کے اس موقع پر حاجی راجہ افضل خان،افراز افضل،سہراب افضل،راجہ حارث نور،راجہ محمد موسیٰ،حاجی راجہ عارف،حاجی راجہ اعظم،ابو ذر،راجہ تجمل خان،حاجی راجہ زیارت،راجہ عبدالرئوف،راجہ وسیم،راجہ بلال خان،راجہ وقاص،راجہ سوداگر خان،راجہ عبدالوحید خان نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر