مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان انوائرمنٹل ایکشن ٹرسٹ برطانیہ کے تحت ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں چیریٹی ڈنر کا اہتمام
اولڈہم:پاکستان انوائرمنٹل ایکشن ٹرسٹ برطانیہ کے تحت ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ٹرسٹ کے ٹرسٹی فضل رحیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں ویسہ اور گردونواح کے علاقوں میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا۔ ہم نے سترہ ہزار پاؤنڈز کی خطیر رقم جمع کی ہے کیونکہ دیہی معاشرے میں پانی کی نکاسی گلیوں کے مسائل ہیں کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں اپنی نئ نسل کو ایک ایسا نظام دیں جن سے انہیں نقصان نہ ہو سارا حوصلہ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر شاداب قمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستان میں اپنے آبائ علاقوں کو نہیں بھولتے ایسا ہہ ویسہ گاؤں کے لوگوں نے کیا ہے ۔سید باسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ یہ پودا آٹھ سال پہلے لگایا تھا ویسہ گاؤں دعوت دی گئی وہاں جا کر دیکھا تو بڑی بڑی کوٹھیاں تھیں لیکن نکاسی کی حالت زار بری تھی اب یہ پروگرام اٹک تک پھیلے گا اور اب اس میں دوسری جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں۔یہ انصاف صفائ مہم ہے تو انصاف تو ہو گا۔چیریٹی ڈنر میں پروجیکٹ کے خدوخال پر فضل رحیم اور کوآرڈینیٹر فضل سبحان نے تفصیلی روشنی ڈالی۔فنڈریزنگ کے فرائض مفتی حلال نے سر انجام دے ۔ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹر فضل سبحان کا کہنا تھا کہ شروع میں مشکلات پیش آئیں لیکن لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا۔پاکستان میں اپنی مدد کے تحت مزید بہتری کے لیے اس سے بھی زیادہ کر سکتے ہیں۔پروگرام کے آخر میں مقامی میوزک گروپ نے پشتو اور اردو زبان میں گانے گا کر ماحول کو گرما دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر