مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری برٹش پولیس آفیسر محمد ندیم کو بہادری پر جوہن ایجرٹن (John Egerton ) ٹرافی سے نوازا گیا
مانچسٹر: گریٹر مانچسٹر پولیس ہر سال اپنے کسی پولیس ملازم کو اس کی بہتر کارکردگی و بہادری پر جوہن ایجرٹن ٹرافی سے نوازتے ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے 20 سالہ نوجوان پولیس کانسٹیبل جوہن ایجرٹن کو دوران ڈیوٹی 11 مارچ 1982ء کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی یاد میں ہر سال گریٹر مانچسٹر پولیس کسی ملازم کو اس کے نام کی ٹرافی سے نوازتے ہیں۔کشمیری نثراد برطانوی نوجوان پولیس آفیسر محمد ندیم جو کہ کنگزوے راچڈیل میں رہائش پذیر ہے۔11 فروری 2018ء کو جب اس کے سامنے ایک انسان دریا کے درمیان یخ ٹھنڈے پانی میں غوطے کھا رہا تھا۔تو اس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ٹھنڈے موسم اور یخ ٹھنڈے پانی میں دریا میں انسانی جان کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی اور ڈوبتے ہوئے انسان کو دریا سے باہر نکال لے آیا۔حلانکہ نوجوان پولیس آفیسر محمد ندیم تیراکی میں کوئی مہارت نہیں رکھتا تھا لیکن اسکے باوجود اس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانی جان کو بچانا فریضہ سمجھا۔جس سے گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس نوجوان کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اس سال جوہن ایجرٹن ٹرافی اس کے نام کی۔اس پر راچڈیلین کی تمام کمیونیٹیز کو اس بہادر خوبصورت نوجوان پولیس آفیسر محمد ندیم پر بہت ناز ہے ۔جس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک قیمتی انسانی جان کو بچایا۔ کنگزوے وارڈ راچڈیل کے کونسلرز،ڈپٹی لیڈر آف کونسل عدالت علی،کونسلر شکیل احمد،کونسلر لینی بروسنن کے علاوہ راچڈیل کے تمام سیاسی وسماجی و کاروباری شخصیات نے پولیس آفیسر محمد ندیم کو بہادری پر جوہن ایجرٹن ٹرافی حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر