مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی برطانیہ کی ممبر شپ کے سلسلے میں اولڈہم کے ایسٹرن پویلین ہال میں تقریب کا انعقاد
اولڈہم: تحریک انصاف برطانیہ نے ممبر شپ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد اولڈہم کے ایسٹرن پویلین ہال میں ہوا جس میں میں مرکزی راہنما صاحبزادہ جہانگیر جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ،وویمن ونگ کی صدر شہناز صدیق،چوہدری عمران اور نوجوان راہنما چوہدری بلال ،عدیل سلیم نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض شہناز صدیق اور چوہدری عمران نے انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے سرانجام دیے۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی بابرکت سعادتِ کبیر خان کو نصیب ہوئی۔اس رنگارنگ ممبر شپ سازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا عمران خان نے بائیس سال نے جدوجہد کی اور جماعت کو اس مقام پر پہنچایا ہے ۔ہمت بہادری سے شوکت خانم ہسپتال کے مشکل پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ہمیں برطانیہ بھر سے ممبرشپ مہم کو بھرپور طریقے سے چلانا ہے اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے لیے کردار ادا کرنا ہے اب نیا پاکستان چند دنوں کی بات ہے ۔برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ کا کہنا تھا کہ 2007 میں کسی دوست نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے کہا لیکن میں نے کہ کر انکار کر دیا کہ پاکستان کی سیاست میں بدمعاشی اور لوٹ مار ہے۔عمران خان کی باتوں کو سن کر متاثر ہوا اور جماعت میں شمولیت اختیار کی۔اس وقت سے لیکر آج تک ہمارے قائد کی ایک ہی بات ہے کہ نیا پاکستان بنانا ہے جہاں سب کو انصاف ملے تعلیم صحت کے مواقع سب کے لیے میسر ہوں،یہ سب کچھ تب ممکن ہے جب ہم ممبرشپ اور منظم طریقے سے انتخابی مہم میں حصہ لیکر عمران خان کو وزیراعظم پاکستان کے منصب پر فائز کریں ایسا تب ممکن ہے جب ہم متحد ہو کر کام کریں گے طاہر ایوب صدر یوتھ ونگ،رانا جہانزیب ،چوہدری محمد امتیاز،چوہدری محمد الیاس،کاروباری شخصیت چوہدری بلال ،حاجی چوہدری محمد سردار،چوہدری اقبال ،متحرک خاتون رکن عظمیٰ ملک کے علاہ دیگر خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی رونق کو چار چاند لگانے کے لیے پاکستان سے ائے مزاحیہ اداکار بین الاقوامی شہرت کے حامل اظہر رنگیلا ،جانے پہچانے کمپئیر گلوکار اداکار انور شاد نے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں جبکہ گلوکارہ شہزادی نے میڈم نور جہاں کے گائے گیت گا کر ہال میں موجود افراد خوشی سے جھومنے لگے۔منتظمین نے تمام مہمانان گرامی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام میں نامور گلوکار و سیاسی راہنما پاکستان تحریک انصاف ابرار الحق نے شرکت کرنا تھی لیکن پاسپورٹ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے نہ آ سکے ان کے سماجی کاموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئ ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی کے حوالہ سے بھی دستاویزی فلم دکھائ گئ اور اس میں پاکستان کی پہچان عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا گایا ہوا گانا بھی شامل تھا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر