مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
منڈی بہاء الدین: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک میں راہِ حق پر ہوں۔ میں منی لانڈرنگ کروں اور آپ وفاداری کریں تو آپ کی پکڑ اللہ کرے گا۔منڈی بہاء الدین میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن کی تحریکِ انصاف میں باضابطہ شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ آج چین دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے کرپٹ حکمران امیر اور عوام کے پاس بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ آج تک تمام پالیسیاں حکمران طبقے نے اپنے فائدے کیلئے بنائیں گئیں لیکن ہم ایسا نظام لائیں گے جو کمزور طبقے کو اوپر لائے گا۔ نیا پاکستان وہ ہے جہاں کمزور طبقے کو حقوق دیے جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی مدد کرنا تو ہمارے دین میں ہے۔ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ کمزور طبقے کیلئے کھڑی نہ ہو۔ پاکستان میں کاشتکاروں کو استحصال کیا جاتا ہے، کسانوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔ ہم نے اس ظلم کو ختم کرنا ہے۔ میں عوام سے اپنے کیے گئے تمام وعدے پورے کروں گا اور اقتدار میں آ کر ملک لوٹنے والوں سے حساب لوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں منی لانڈرنگ کروں اور آپ وفاداری کریں تو آپ کی پکڑ اللہ کرے گا۔ میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک میں راہِ حق پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ندیم افضل چن کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا۔ ان کے جوائن کرنے سے ساری پارٹی خوش ہے۔