مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ فاروق حیدر نے قوم پرستی ،برادری اور ضلعی تعصب کو ہوادی : راجہ سجاول حسین
اولڈہم:ریاست جموں و کشمیر کی مظلوم عوام پہلے ہی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج کی بلندیوں کو چھو رہی ہے دوسری طرف آزاد کشمیر میں ایک ایسے شخص کو ریاست کا وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے جس نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اب تک قوم پرستی علاقائی،برادری اور ضلعی تعصب کو ہوادی ہے،آج کل ریاست کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خاں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں اور گریٹر مانچسٹر کے ٹائون بولٹن میں عوامی نمائندگی کا ثبوت دیتے ہوئے بیان فرمایا ہے کہ کیا ہوائی جہاز میں صرف میرپور کی عوام سفر کرتی ہے کہ میر پور میں ایئر پورٹ ضروری ہے اوربرطانیہ سے میرپور ڈویژن اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے افراد ڈاکوئوں کی لوٹ مار سے بچنے کیلئے ایسی فلائٹس کا انتخاب کریں تاکہ وہ دن کی روشنی میں منزل مقصود پہنچ سکیں،یہ حال ہے ریاست کے وزیر اعظم کی جسے عوام نے اپنے مسائل کے لئے منتخب کر کے اقتدار کے ایوان تک پہنچایاہے اور راجہ فاروق حیدر کی غیر سنجیدگی اور گھٹیا سوچ سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار سیاسی،سماجی و کمیونٹی شخصیت راجہ سجاول حسین نے میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوصی بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہوش کے ناخن لیں اور خواب غفلت سے جاگ کر حقیقت پسندی کی دنیا میں آ جائیں،میرپور ڈویژن کے جتنے بھی افراد بیرون ممالک بستے ہیں ان کے زر مبادلہ سے پورا آزاد کشمیر اور پاکستان بھی معاشی طور پر بے پناہ اضافہ اٹھاتا ہے اگر کوئی شک ہے تو اعداد و شمار کی تصدیق کر لیں،ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہم ضلع میرپور سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا میں تمام اسمبلی ممبران اور اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جمہوری رویہ اپناتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کریں اور موصوف سے پوچھیں کہ وہ کس تناظر میں بات کر رہے ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی باتوں سے دلی صدمہ پہنچا ہے ایسے رہنمائوں کی وجہ سے تحریک آزاد کشمیر اور عوام کے دیگر مسائل حل نہیں ہو رہے ہے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ایسے حکمران چاہئیں؟۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر