مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے برطانوی ممبران پالیمنٹ کوآگاہ رکھا جائے !!
سلاؤ ...برطانیہ میں آباد کشمیر ی پوری ریاست جموں کشمیرکے سفیر ہیں ، انہیں چاہئے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ ریاست میں جارحیت کو بے بقاب کرنے کیلئے اپنی ملی ذمہ داری کو پورا کریں ، مسلم لیگ ن کے کارکن مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر طرح کا میڈیم استعمال کریں ، مسلم لیگ ن کا مرکزآپ کی ہر طرح سے معاونت کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی ا ور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریڑی شاہ غلام قادر نے برطانیہ میں پارٹی کے چیئرمین ساؤتھ زون راجہ طارق خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ ریاست میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا، اُنھوں نے مزید کہا اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کئے ہوئے وعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے ، شاہ غلام قادر نے کہا میں نے اس مرتبہ برطانیہ کے مختلف شہروں کے ممبران پارلیمنٹ سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور کوشش کی ہے کہ مقبوضہ ریاست میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ان ممبران کوآگاہ رکھا جائے ، میں نے ان تمام منتخب نمائندگان سے اپیل کی وہ اپنے اثر رسوخ سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کے آبرو مندانہ حل کیلئے ہماری مدد بھی کریں، ظہرانہ میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر راجہ زیبر اقبال کیانی، صدر ساؤتھ زو ن ر اجہ شبیر خان ناڑوی، صدرمڈلینڈو نومنتخب صدرآل پارٹی کشمیررابطہ کمیٹی برطانیہ راجہ امجد خان ، راجہ مہربان خان، کونسلر راجہ امجد خان، سید تصورنقوی ایڈووکیٹ، مرزا راشد محمود، آزاد جرال، شعیب نازش ، راجہ عریش خان و دیگر شامل تھے ، آخر میں میزبان راجہ طارق خان نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا ۔