مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی علاقائی اور قومی سطح پر خواتین کی نمائندگی یقینی بناتی ہے:جم میکمان
اولڈہم :برطانیہ میں 3مئ کو ہونے والے لوکل انتخابات کی تیاریاں عروج پر ۔ایشیائی کونسلر دوبارہ منتخب ہونے کے لیے پرعزم ۔لیبر پارٹی کی مقبولیت مقامی سطح پر بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں اولڈہم کونسل کی میڈلاک ویل وارڈ سے دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے والی خاتون کونسلر یاسمین طور کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر جم میکمان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی علاقائی اور قومی سطح پر خواتین کی نمائندگی یقینی بناتی ہے کیونکہ معاشرے کی تعمیر وترقی کا انحصار خواتین کے فعال کردار کی وجہ سے ممکن ہے۔کونسلر یاسمین طور انتہائی متحرک خاتون ہیں جو محنت،جانفشانی سے علاقہ کی عوام بالخصوص ایشیائی خواتین کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انتخابی مہم میں حصہ لینے کا مقصد انہیں دوبارہ کامیاب کروانا ہے۔اس موقع پر کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئیں تو وارڈ کے لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گی۔انتخابی مہم کا مقصد لوگوں کو 3مئ الیکشن کے دن ووٹ کاسٹ کرنے بارے آگاہی دینی ہے۔خواتین کا کردار زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ہے۔لیبر پارٹی جب بھی قومی سطح پر اقتدار میں آئی ہے خواتین کے کردار کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی ہے۔انتخابی مہم کے موقع پر کونسلرز عتیق الرحمن،قیصر ۔چوہدری محمد بشیر رٹوی و دیگر افراد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر