مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال جدید ترین ٹیکنالوجی سے آپریشن سر انجام دے رہا ہے: چوہدری طفیل
مانچسٹر:گرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال پاکستان بھر کے غریب و نادار مریضوں کے ساتھ صاحب استعداد افراد کے جوڑوں،ہڈیوں کے ٹوٹنے اور گھٹنوں وغیرہ کے آپریشن کو کامیابی کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے سر انجام دیا جاتا ہے،اب سائبر نائف نامی ایک نیا شعبہ قائم کیا جا رہا ہے جو موذی مرض کینسر ک علاج کیلئے ایک انقلابی قدم ہے،ان خیالات کا اظہار ٹرسٹ کے برطانیہ میں چیئرمین چوہدری محمد طفیل نے گرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر کے موقع پر کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ دس سال پہلے انہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا تھا بلا معاوضہ،صاف نیت سے کام شروع کیا،مخیر حضرات اور اپنی کمیونٹی نے دل کھول کر امداد دی اور آج ٹرسٹ ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہے اور وہ لوگ جو علاج معالجہ کرانے کی سکت نہیں رکھتے انکا مفت علاج آپ لوگوں کی مدد و تعاون سے ممکن ہوا ہے،ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ٹرسٹ پاکستان میں ایک ایسا کام کر رہا ہے جو ہم سب کیلئے باعث فخر برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اس طرح دیگر منصوبہ جات میں دل کھول کر امداد دیتے ہیں،قونصل جنرل مانچسٹر عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے ہم وطن یہاں پر اور مادر وطن میں خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں ہمیں آپ لوگوں پر فخر ہے آپ آگے سے بھی زیادہ جوش و جذبہ سے بڑھ کر رفاعی کاموں میں حصہ لیں،فنڈریزنگ کی نظامت شہناز صدیق جبکہ چندہ جمع کرنے کیلئے نعیم نے اپنے مخصوص اور مدفل انداز بیان سے حاضرین سے اپیل کر کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ پونڈز سے زائد کا چندہ اکٹھا کیا،تلاوت کلام پاک کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ہوا،چیریٹی ڈنر میں سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر