مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضور ؐکی تعلیمات کو عام کرنا، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میرا مشن ہے:پیر حق خطیب بادشاہ
اولڈہم:دین اسلام امن پسندی،صلع جوئی،محبت و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،دنیا بھر میں بد امنی اور امت مسلمہ کے اندر کی رسہ کشی اور خانہ جنگی کی بنیادی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات اور طرز زندگی گزارنے کے سادہ طریقے اور انسانیت کی خدمت اور قدر سے دوری ہے ایسا تب ہی ممکن ہے کہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے جب ہم اپنے اندر برداشت،صبر و تحمل کا مادہ پیدا کریں گے،یہ باتیں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ نے بریڈ فورڈ میں ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس اور اس کے بعد دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص راجہ آفتاب شریف کی رہائش گاہ پر مریدین اور اور میڈیا سے کیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کا مشن ہے کہ حضور پاکؐ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے اور عالمی سطح پر میلاد کی محافل کا انعقاد کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو کشمیری قوم پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لینا چاہئے،یہ سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کیلئے وہ جو ہر وقت مصروف عمل رہتے ہیں اس سے بے شمار جعلی پیروں و و عاملوں کی چھٹی ہو گئی ہے کیونکہ انہوں نے صرف دکھی و مظلوم لوگوں سے رقم بٹورنے کا وطیرہ بنایا ہوا تھا،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں مسلمان نوجوان کو صرف پیار و محبت کا پیغام ہی سب سے بہتر راستہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر