مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کے وزیر برائے سول ڈیفنس چوہدری مسعود خالد کے اعزاز میں استقبالیہ
راچڈیل:آزاد کشمیر کے وزیر برائے سول ڈیفنس چوہدری مسعود خالد کے اعزاز میں راچڈیل کی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت لالہ باںو علی اصغر اور چوہدری محمد طارق کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لندن میں دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہرہ انتہائی کامیاب رہا۔مظاہرے میں سکھ کمیونٹی نے کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی حمایت میں بھرپور شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی جب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی تو باہر بھارت کا جھنڈا اتار دیا گیا،گارڈین اخبار نے لکھا ہے کہ نریندر مودی نہ صرف مسلمانوں کے خلاف مقبوضہ کشمیریوں بلکہ دیگر اقلیتیوں جن میں عیسائی ،سکھ و دیگر شامل ہیں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے سازشیں ہوتی رہتی ہیں ۔جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے گا۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی، کونسلرز افتخارِ احمد،وزیر شاہ، اوورسیز کوآرڈینیٹر برائے منسٹر آف ڈیفنس محمد شکیل کی شرکت ڈپٹی میئر راچڈیل کونسلر محمد زمان نے بھی شرکت کی ۔میزبان بابو لالہ علی اصغر اور چوہدری طارق نے معزز مہمان اور حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر