مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور میئر لندن دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل
واشنگٹن :امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2018 کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔اس فہرست میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بااثر سیاستدانوں کی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، چینی صدر شی جن پنگ، جاپانی وزیراعظم شنزو ابے، شمالی کورین رہنما کم جانگ ان شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس فہرست میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان، میئر لندن صادق خان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین کی جانب سے جاری بااثر افراد کی فہرست میں برطانوی شہزادے ہیری، میگھن مرکل، نکول کڈمین، جینیفر لوپیز، بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔