مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے دونوں کو ایک دن حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی ہوئی ہے، انہیں ایمرجنسی میں دوبارہ ہسپتال داخل کرایا گیا، ڈاکٹر ڈینیل پہلے بھی کلثوم نواز کے اہلخانہ سے مشاورت کی خواہش کر چکے، ایسے موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کا لندن میں ہونا ضروری ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو استثنیٰ دیا جائے۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے اجازت نہیں لی، استثنیٰ کیلئے ملزم کا عدالت میں پیش ہو کر درخواست کرنا ضروری ہے، نیب نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کر رکھی ہے۔