مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت دی جائے:چوہدری ثاقب،چوہدری یاسر
مانچسٹر:پاکستان کی مرکزی اور صوبہ پنجاب کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جمہوریت اور ووٹ کی عزت بارے واویلا کرنے والے بد ترین آمر ذہنیت کے حامل ہیں یہ کہاوت کتنی سچ ہے کہ’’ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور‘‘ پاکستان تحریک انصاف نے جمہوری طریقے سے 29اپریل کو مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی جلسہ کرنے کی اجازت مانگی جسے صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر انکار کر دیا کیونکہ بیمار ذہن شریف برادران اور ان کے حواریوں کو بخوبی آگاہ ہو گیا ہے کہ مستقبل میں ان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان کارکن اور انتہائی متحرک رہنمائوں چوہدری ثاقب مجید اور چوہدری یاسر نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا،ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے قائد عمران خان ایک نڈر،بے باک،بہادر اور محب الوطن لیڈر ہیں،آہستہ آہستہ پاکستانی قوم کو ان کی سوچ و فکر اور سچائی سمجھ آ گئی ہے اسی لئے شریف برادران اور حواری ان کی سیاسی مقبولیت سے خائف ہو کر ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں ہم بیرون ممالک بسنے والے پنجاب کی انتظامیہ،صوبائی حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ29اپریل کو تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے ہمیں پاکستان کی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر اگر انتظامیہ مثبت اور غیر جانبدارانہ فیصلہ نہ کر سکی تو وہ از خود نوٹس لے کر فیصلہ کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر