مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
لندن:عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کی جدو جہد سمجھ کر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی آزادی دو ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ اور علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ہے جسے حل کروانا برطانیہ اور دیگر اقوام کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے،برطانوی پارلیمنٹ تقسیم ہند کے فارمولے کے مطابق اپنے نا مکمل ایجنڈے پر عملدرآمد کروائے،برٹش کشمیریوں اور کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور ان کاوشوں سے پوری کشمیری قوم کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے توقع ہے کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کے حقوق حاصل ہونے تک بیرون ملک منظم سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کیا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے سینئر وائس چیئرمین جیک بریرٹن ایم پی کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب سے لارڈ نذیر احمد آف رادھرم،شیڈو امیگریشن منسٹر افضل خان ایم پی،شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر عمران حسین ایم پی،فیصل رشید ایم پی،ایڈی ہیوز ایم پی،ظفر احمد قریشی،راجہ زبیر کیانی،شاہدہ جرال،راجہ افتخار،توصیف کیانی،راجہ محمد شفیق،راجہ اعجاز محمود آف لندن اور دیگر رہنمائوں نے شریک ہو کر ممبران پارلیمنٹ،کشمیری و پاکستانی کمیونٹی اور انسانی حقوق کے ہمدردوں سے دولت مشترکہ کے سربراہوں کی کانفرنس کے دوران احتجاجی پروگراموں میں شرکت کی اپیل،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سمیت نہ صرف عالمی برادری نے تسلیم کر رکھا ہے بلکہ مسئلے کے دو مقامی فریقوں بھارت اور پاکستانی حکومتوں نے بھی کشمیری قوم سے غیر جانبدارانہ رائے شماری کا وعدہ کر رکھا ہے۔رپورٹ:مونا بیگ