مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
محمد مشتاق کے زیر صدارت مدینہ مسجد یوکے اسلامک مشن میں کونسل آف مساجد کا اجلاس
راچڈیل: راچڈیل کونسل آف مساجد کا ماھانہ اجلاس مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں وائس چیئرمین راچڈیل کونسل آف مساجد محمد مشتاق کی زیر صدارت ھوا۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز باقاعدہ سیکرٹری جنرل راچڈیل کونسل آف مساجد حافظ عبدالمالک نے اللہ کے پاک کلام سے کیا۔ اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کے بعد راچڈیل کی معروف روحانی شخصیت بزرگ عالم دین و مفتی مولانا محمد منیر الزماں چشتی رحمۃ اللہ علیہ( مرحوم) کے لیے دعا مغفرت کی گئ۔اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے( آمین) - اجلاس میں راچڈیل کونسل آف مساجد کے تمام ممبران نے شرکت کی۔جن میں چیف آفیسر راچڈیل کونسل آف مساجد دوبر میاں، سیکرٹری جنرل راچڈیل کونسل آف مساجد حافظ عبدالمالک، جوائنٹ سیکرٹری راچڈیل کونسل آف مساجد ظہیر احمد، مولانا عبدالحکیم،مولانا عبدالرشید،مولانا میر اعظم، ضمیر احمد، مولانا محمد رفیق،احسان الحق،محمد امجد،نبیل طارق،ھارون اقبال،محمد طاھر،عنصر محمود،شوکت علی،غالب حسین و دیگر نے شرکت کی۔سیکرٹری جنرل حافظ عبد المالک نے ماہ شعبان کا چاند انگلینڈ میں کہیں نظر نہ آنے پر بروز بدھ 18 اپریل کو یکم شعبان ہونے کا اعلان کیا۔جبکہ وائس چیئرمین محمد مشتاق نے سابقہ اجلاس کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ھم کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔جس میں وقت پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جلد جاری نہ ھونا،ہیلتھ و سیفٹی،ایجوکیشن،مدرسوں اور مساجد کے نظم و ضبط و صفائی و دیگر پر کام جاری ھے۔اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری ظہیر احمد نے بروز جمعرات 19 اپریل صبح 11 بجے کو سنہری مسجد راچڈیل میں سیکیورٹی سسٹم( CCTV )کے حوالے سے ہونے والے اجلاس پر بریفنگ دی اور تمام ممبران کو اس میں شرکت کی دعوت دی۔ چیف آفیسر راچڈیل کونسل آف مساجد دوبر میاں نے کل بروز منگل 17 اپریل ساڑھے پانچ بجے کونسل آف راچڈیل کے زیر تحت ھونے والے اجلاس میں تمام ممبران کو شرکت کی دعوت دی اور اس اجلاس میں کونسل آف مساجد کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔کیونکہ اس اجلاس میں زمہ داران کونسل آف راچڈیل اور سیاسی لیڈران سیفٹی و ھیلتھ پر بات کریں گے۔اس کے علاؤہ راچڈیل کونسل آف مساجد کے زیر اہتمام 10 مئی بروز جمعرات کو شام 6 بجے کیئسل مئیر کمیونٹی سینٹر میں کمیونٹی کو اموات کے جلد سرٹیفکیٹ نہ ملنے اور ڈیتھ باڈی کی ریکوری میں تاخیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جائے گئ۔جس میں NHS کیطرف سے تفتیشی آفیسر کو مدعو کیا گیا ھے۔جو آپکے ان مسائل کے فوری حل کے لیے آپ کے سوالات کا جواب دیں گئ۔لہذا راچڈیل کونسل آف مساجد کے تمام ممبران اس تقریب میں شرکت فرما کر این ایچ ایس کی اموات تفتیشی آفیسر کو اپنی مشکلات سے آگاہ کریں تاکہ آئیندہ کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آخر میں آئیندہ ماہ 16 مئی کو بعد نماز مغرب کیسل مئیر کمیونٹی سینٹر میں ماھانہ اجلاس منعقد ھونے کا اعلان کیا۔اجلاس کے اختتام پر منتظمین مدینہ مسجد راچڈیل نے اجلاس میں آئے ہوئے تمام ممبران کو عشائیہ بھی دیا۔بعد از عشائیہ مولانا میر اعظم نے( مرحوم) عالم دین مولانا مفتی محمد منیر الزماں چشتی رحمۃ اللہ علیہ و دیگر مرحومین مسلمانان کے لیے دعا مغفرت کی اور پوری اُمت مسلمہ کے لیے دعا خیر فرمائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر