مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ریسلنگ کے نامور سٹار جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا کی منگنی ٹوٹ گئی
لاس اینجلس: ریسلنگ کے نامور سٹار جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا نے شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں سٹارز گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں جان سینا کے ساتھ اپنا رشتہ توڑنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال ساتھ رہنے کے بعد جان سینا اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا۔ ہم اپنے مداحوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں گے۔ خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔ جان سینا نے گزشتہ سال نکی بیلا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بد ترین دن تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نکی بیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ نکی نے اس تصویر میں خود کو اور جان سینا کو مسٹر اینڈ مسز لکھا تھا۔ اب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔