مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نئی دہلی: کشمیری بچی آصفہ بانو سے زیادتی کے 8 ملزم عدالت میں پیش
نئی دہلی: بھارتی کی اعلیٰ عدالت نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی کشمیری بچی آصفہ بانو کے والدین اور وکیل کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ آج دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم چارج شیٹ آج بھی جمع نہ ہو سکی۔بھارت کی اعلیٰ عدالت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں درندگی کے بعد قتل ہونے والی آصفہ کی وکیل اور خاندان والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ قتل اور ریپ کی دھمکیوں کے بعد آصفہ کی وکیل نے سپریم کورٹ سے کیس دوسری ریاست منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم چارج شیٹ آج بھی پیش نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس سی بی آئی کے حوالے کرتے ہوئے کل تک چارج شیٹ جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت 28 تک ملتوی کی گئی جبکہ ایک کم عمر ملزم کا کیس بچوں کی عدالت میں بھیج دیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے کیس کو مذہبی رنگ دینے کے بعد دو سکھ افسران کو سپیشل پبلک پراسیکوٹر مقرر کیا گیا ہے۔