مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین ایسوی ایشن اولڈہم کی گولڈن جوبلی تقریبات جاری، آج ثقافتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا
اولڈہم:انڈین ایسوی ایشن اولڈہم کی گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ پچھلے چند ہفتوں سے جاری ہے ۔اسی سلسلے میں آج ایک ثقافتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جو ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لیز سٹریٹ ٹیمپل میں اختتام پذیر ہوئی۔پیریڈ میں ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف فلوٹس ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈانس اور مختلف گروپوں نے اپنی اپنی سرگرمیوں کو نمایاں پیش کیا۔کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی تقریبات میں شرکت ہونا چاہیے۔آج کی پیریڈ مثالی ہے گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ پچھلے چند ہفتوں سے جاری تھا۔مئیر کونسلر شاداب قمر نے کہا کہ کمیونٹی نے ۔بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند بات ہے۔بھارت سسوڈیا کا کہنا تھا کہ آج ہماری گولڈن جوبلی پیریڈ ہے 50 سال پہلے انڈین ایسوی ایشن آف اولڈہم کی بنیاد رکھی ۔کمیونٹی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔انڈین ایسوی ایشن آف اولڈہم کی گولڈن جوبلی پیریڈ میں مسز سورج اگروال، ششی،مسز بہواناں نارائن , بھگوان داس موہن داس، و دیگر کی شرکت۔بچوں خواتین م مردوں کی بڑی تعداد بھی پیریڈ میں حصہ لے رہی تھی اور رنگ برنگے ٹیبلو پیش کر رہے تھے ۔ڈھول کی تھاپ اور سورج کی روشنی نے پیریڈ کو مزید نکھار دیا،خواتین ساڑھیاں پہن کر شریک جبکہ بچوں اور مرد حضرات بھی ایشیائی لباس میں ملبوس خوبصورتی کی تصویر پیش کر رہے تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر