مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا
ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور خان باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ اداکار سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 6 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں جب کہ دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان بھی ہے دونوں دیگر جوڑوں کیلئے مثال ہیں لیکن کرینہ کپور نے اب دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور خان نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرکے تمام لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔دراصل بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلرکسی شادی میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو دراصل زیورات کے اشتہار کی ہے جس کی یہ کرینہ اور مانوشی برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں بھاری لباس اور زیورات میں انتہائی حسین لگ رہی ہیں تاہم مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہورہیں اور کہہ رہی ہیں شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہوتی ہے تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔جس کے بعد مانوشی کرینہ کو اپنے شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہوجاتی ہیں کہ فوراً کہتی ہیں’’مجھے بھی کرنی ہے دوسری شادی‘‘۔ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں آپ کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے۔