مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی: قوم اور مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے ترجیحی نکتے پر متحد ہیں، آرمی چیف کا کیڈٹس سے خطاب، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 137ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، مہمان خصوصی آرمی چیف نے کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ ردالفساد صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ نظریہ ہے۔ آپریشن ردالفساد کے ذریعے اب ہم بکھرے ہوئے دہشت گردوں کو ختم کررہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو مکمل ختم کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک، ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کا خواہشمند، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاک فوج کاحصہ بن رہے ہیں جب ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ملک کو درپیش چیلنجز روایتی اور غیرروایتی ہیں۔ جدید جنگیں مشکل ہوتی جارہی ہیں اور جدید جنگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین معلومات کا حصول ناگزیر ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں 31 کا تعلق فاٹا جبکہ 67 کا بلوچستان سے ہے۔