مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے لابی جاری
مانچسٹر:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی پوری ٹیم دولت مشترکہ کے سربراہوں کی کانفرنس سے پہلے برطانیہ بھر میں لابی کر رہی ہے اور دولت مشترکہ کانفرنس کے دوران تینوں روز برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اجلاس منعقد کرے گی جبکہ تمام مظاہروں میں شرکت کیلئے برطانیہ بھر سے کمیونٹی لیڈروں،عوام اور ممبران پارلیمنٹ کو آمادہ کرنے کی وہیں برطانوی حکومت کے وزرا سے بھی خصوصی ملاقاتیں کرے گی،برٹش کشمیریوں سے تحریکی عہدیداروں نے اپیل کی کہ وہ بلا امتیاز سیاسی وابستگی ہر تقریب کو کامیاب کریں خصوصاً خواتین اور بچوں کے مظاہرے میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،تحریکی عہدیداروں نے بریڈ فورڈ میں آل پارٹیز اجلاس منعقد کر کے18اپریل کے مظاہرے میں مشترکہ طور پر شرکت کا فیصلہ کیا،خصوصی اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر سابق مشیر حکومت اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار عبدالرحمان خان،تحریک تحفظ ناموس رسالت نارتھ آف انگلینڈ کے صدر ملک رحمت اعوان،حاجی محمد اقبال،تحریک انصاف یارکشائر کے انچارج ملک شرجیل خان،چوہدری محمد آصفDC،آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ اللہ دتہADاور بریڈ فورڈ کے جنرل راجہ مصدق خان،مسلم کانفرنس بریڈ فورڈ کے رہنمائوں حاجی محمد نجیب اور راجہ سخاوت حسین جبکہ کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین محمد بوٹا ہیری نے کہا کہ بریڈ فورڈ اور گرد و نواح کے علاقوں سے کثیر تعداد میں کشمیری و پاکستانی مظاہرے میں شریک ہوں گے جس کیلئے چوہدری محمد آصف،ملک رحمت اعوان اور ہیری بوٹا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے،اسی سلسلے میں مانچسٹر میں بھی تحریکی عہدیداروں نے لندن مظاہروں کیلئے خصوصی گشت میں لائحہ عمل طے کیا جس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ افضل خان ایم پی،بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی اور ماجد خان ایم ای پی،راجہ نجابت حسین،چوہدری سردار عبدالرحمان خان،چوہدری محمد بشیر رٹوی،محمد اعظم،کونسلر یاسمین ڈار،روبینہ خان،شاہدہ خان،فرزانہ افضل،شہناز صدیق، سابق میئر آف اولڈہم کونسلر شعیب اختر،مستقبل کے میئر کونسلر جاوید اقبال،شاہینہ ہارون،کونسلر عابد چوہان،کونسلر عاصم رشید اور ساتھ ساتھ گروپ کے چیئرمین سید اظہر حسین شاہ نے نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران تمام تقریبات میں معاونت اور شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کی اس کانفرنس میں برطانوی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر اٹھانا چاہئے اور برٹش عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہئے،اس سے قبل تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ممبران پارلیمنٹ اور تحریکی رہنمائوں کو مستقبل کے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر چوتھی پارلیمنٹری بحث کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور تمام عہدیداروں اور معاونین کا مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر