نماز رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے:پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری
راچڈیل :حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی راچڈیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معراج النبی وہ مقدس رات ہے جب انسانیت کی عظمت کو معراج حاصل ہوئی۔انسانیت کو رب کریم نے جس عروج پر پہنچایا اسکی ایک جھلک یہ ہے کہ پردہ ہٹا دیا اور جلوہ دکھا دیا۔کچھ باتیں محبوب نے کیں اور کچھ کلام پروردگار نے کیا۔حضور پاک عاجزی کا تحفہ لیکر پہنچے اور رب العالمین نے نماز کی شکل میں امت کے لیے تحفہ دیا۔نماز تعلیم و تربیت ہے۔رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔حضرت سلطان باہو ٹرسٹ ایک عملی تحریک بن چکی ہے۔ 20 ایکڑ اراضی پر آقا حسین کے نام پر مسجد حسین بنائ ہے جو نہ صرف تعمیر کی خوبصورتی کے لحاظ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہے بلکہ نرسری سے لیکر ماسٹر ،ناظرہ سے لیکر حفظ قرآن،درس نظامی ،خواتین،بچے ،بچیوں کے لیے بورڈنگ سکول کا تصور ہے والدین بھی ہاسٹل میں رہائش پذیر ہو سکتے ہیں۔یتیم بچوں کو جدید علوم سے آگاہی دی جاتی ہے اور انہیں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ تعلیم کا کردار سازی میں اہم مقام ے۔نوجوانوں کو کردار پختہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو کنٹرول کرنا ہو گا۔یہ سب نماز سے ملتا ہے۔بھارت کشمیر میں ظلم کی داستان رقم کر رہا ہے۔لیکن وہاں کے نوجوانوں کا جذبہ کہ وہ گولیاں کھا رہے ہیں۔ہندوستان کی حکومت انکے جذبہ حریت سے خائف ہو کر ایسے اقدامات کر رہی ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن کشمیری آزادی کی منزل ضرور پائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر