مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل پاکستان مسلم لیگ ملک اور بیرون ممالک ایک منظم جماعت ہے:ڈاکٹر امجد
مانچسٹر: آل پاکستان مسلم لیگ پاکستان کے اندر اور بیرون ممالک ایک منظم جماعت ہے ۔بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ نے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔سپریم کورٹ تمام جماعتوں کو آسکا عملی نمونہ پیش کرے گی یہ ایک خوشی کا موقع ہے اسی سلسلے میں برطانیہ کے دورے پر آیا ہوں تاکہ کمیونٹی سے مل کر انہیں آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدواران کو ووٹ دینے کے لیے مہم چلائی جائے۔یہ باتیں آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما ڈاکٹر امجد نے آل پاکستان مسلم لیگ نارتھ ویسٹ وویمن ونگ کی صدر فاطمہ خان اور گریٹر مانچسٹر کے صدر ارباب خان کی جانب سے انکے اعزاز میں رکھے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دورے کے دوران جماعت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے ۔سابق صدر و ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف پارٹی کے سربراہ ہیں انکا الیکشن کے موقع پر پاکستان ہونا ضروری ہے کیونکہ لیڈر کے بغیر انتخابی مہم نہیں چل سکتی اور ووٹرز کا اعتماد بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا۔جنرل ریٹایرڈ مشرف نے دس سال جو پاکستان کی خدمت کی لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔پاکستان کی معیشت کو استحکام دیا ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔انکا پاکستان ہونا ضروری ہے ۔نیب اور عدالتوں میں انکے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں سب کا سامنا کیں گے اور پہلے بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بروقت ہوں گے لیکن اگر حلقہ بندیوں کے تنازعہ کی وجہ سے تاخیر بھی ہوئ تو محض 3ماہ کی ہو سکتی ہے۔اس موقع پر خاتون راہنما عامرہ وائیں اور اوورسیز کے صدر جلال صدیقی بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر