مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی حکومت کشمیریوں کو انکا حق خو ارادیت دلوائے:مولانا قاری خادم حسین چشتی
اولڈہم :مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی ۔ہم حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کی جسطرح یورپین یونین سے علیحدگی کے لیے عوام کی رائے کا احترام کیا گیا ۔کیا وجہ کشمیریوں کو انکا حق کیوں نہیں دیا جاتا۔ یہ باتیں برطانیہ کے جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینیئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کی رہائش گاہ پر رکھی گئی ایک میٹنگ میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی سرزمین پر کشمیریوں کو نکال کر اپنی فوج کو مسلط کر دیا ہے۔ ہمارا مذہب اسلام ہمیں روکتا ہے اتنا مجبور نہ کیا جائے کہ ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں کیونکہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے ۔عالمی طاقتیں بھارت کی دہشت گردی بند کروائیں۔راجہ مقصودِ حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر رہا ہے ۔علماکرام سے گزارش ہے کہ وہ نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لوگوں سے مساجد میں اعلان کریں،کونسلر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ 18اپریل کو مودی کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے میں آزاد کشمیر کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شرکت کرے گی ۔ہمیں شرکت کرنی چاہیے تاکہ کشمیریوں کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے ۔میٹنگ میں کونسلر شعیب،اصغر بھٹی،قیصر بھٹی،راجہ عرفان،راجہ ثقلین،نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر