مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
لنکا شائر میں اب پوسمارٹم کی بجائے سی۔ٹی سکین کی سہولت میسر ہو گی:قدیر چوہان
مانچسٹر:23اپریل سے لنکا شائر میں پوسمارٹم کی بجائے سی۔ٹی سکین کی سہولت میسر ہو گی،اس سے پہلے جب کوئی شخص فوت ہو جاتا تھا کئی دفعہ چھٹیوں کی وجہ سے مردہ شخص کو دفنانے میں تاخیر ہوتی تھی اور بحیثیت مسلمان حکم ہے کہ جب کوئی شخص دنیا فانی سے رخصت ہو جائے تو جتنا جلدی ممکن ہو دفنایا جائے بعض اوقات لواحقین نیشنل ہیلتھ سروس پر یہ سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے پوسمارٹم کی بجائے سی ٹی سکین کو ترجیح دیتے تھے اور پرائیویٹ طور پر سکین کروانے کیلئے £650سے لے کر £800پونڈز تک فیس ادا کرنا پڑتی تھی،اب لنکا شائر کو رونر لنکا شائر کائونٹی کونسل،نیشنل ہیلتھ سروس،رضا کارانہ تنظیموں،مساجد اور کائونٹی کونسلرز کی مشترکہ کاوشوں اور پچھلے چند برسوں کی انتھک محنت سے یہ سب ممکن ہوا،سب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ باتیں قدیر چوہان نے میڈیا سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے کمیونٹی مستفید ہوتی ہے جب ہمارے پیارے دنیا سے ناطہ توڑ کر ابدی نیند سو جاتے ہیں تو دکھ و کرب کے لمحات میں پوسمارٹم کا مرحلہ اکثر اوقات انتہائی کٹھن ہوتا ہے اس سہولت سے اب آسانی پیدا ہو گی اس معلومات کو پوری کمیونٹی تک پہنچایا جانا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر