مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری و پاکستانی دورہ مودی سےقبل ممبران پارلیمنٹ کو لابی کریں: تحریک حق خود ارادیت
مانچسٹر:برٹش کشمیری اور پاکستانی بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کے دورہ سے قبل اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو لابی کرنے کیلئے انکے دفاتر میں ملاقاتیں کریں،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداران12اپریل سے لے کر18اپریل تک کشمیر پٹیشن پر مزید دستخط حاصل کریں گے،برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ممبران پارلیمنٹ کو برٹش کشمیریوں سے نکتہ نظر اور بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو دولت مشترکہ کی کانفرنس کے دوران اٹھا سکیں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے اور وزیر خارجہ بورس جانس کے علاوہ کشمیر دوست ارکان سے مسئلہ کشمیر پر پیش رفت لانے کا مطالبہ جبکہ تحریکی عہدیدار لندن میں ہونے والے ہر مظاہرے اور تقریب میں شرکت کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے،برٹش کشمیری اور پاکستانی بلا امتیاز سیاسی وابستگی زیادہ سے زیادہ منظم ہو کر ان مظاہروں کو کامیاب کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں،ان اقدامات کا فیصلہ جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں کے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن روبینہ خان اور کونسلر عابد چوہان نے شرکت کر کے اس عزم کا اظہار کیا کہ نریندر مودی کے دورہ برطانیہ سے قبل ملک بھر میں ایسی مہم چلنی چاہئے کہ نہ صرف برطانوی حکومت بلکہ تمام مندوبین بھی کھل کر کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کریں اس موقع پر تحریکی عہدیداروں نے دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل اور مندوبین کو خصوصی یاداشت پیش کرنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جس پر کشمیری قیادت اور کشمیر دوست سیاستدانوں سے بھی دستخط لئے جائیں گے اورکانفرنس کے ابتدائی دنوں میں برطانوی پارلیمنٹ کے اندر تین دن مسلسل لابی بھی کی جائے گی،اس موقع پر کونسلر یاسمین ڈار اور محمد اعظم نے لیبر ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں جبکہ راجہ نجابت حسین اور ہیری بوٹا نے کنزرویٹو پارٹی کے اندر مسئلہ کشمیر پر کی جانیوالی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر